بھٹکل:22؍فروری (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع کے بھٹکل تعلقہ ہیبلے پنچایت حدود میں واقع نیو شمس اسکول کے امتحانی سنٹر میں پہلی مرتبہ آئی سی ایس ای نصاب کی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا انعقاد ہوا۔ جمعہ سے شروع امتحان میں کل 49طلبا و طالبات شریک ہوئے۔
امتحانی سنٹر کے نگراں کار ناگراج نے بتایا کہ شمس اسکول سنٹر میں شمس اسکول اور بینا وئیدیا اسکول مرڈیشور کے طلبا امتحانات لکھ رہے ہیں، دونوں اسکولوں کے 49طلبا وطالبات نے پہلے دن انگریزی -1کا پرچہ لکھا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات پوری شفافیت کے ساتھ انجام دئیے جائیں گے۔ اسی طرح 22فروری کو انگریزی فسٹ۔ 25فروری کو انگریز ی سکینڈ۔ 26فروری کو ہندی، 1مارچ کو ہسٹری اور سوکس، 5مارچ کو فزکس، 8مارچ کو میاتھس، 11مارچ کو جغرافیہ ،13مارچ کو اردو، 18مارچ فزیکل ایجوکیشن ، 22مارچ کو کیمسٹری ، 25مارچ کو بائیولوجی کے پرچے ہونگے۔